کراچی کے گرلز کالج میں پرنسپل اور استانی کے درمیان تلخ کلامی

پرنسپل نے خاتون ٹیچر کے منہ پر تھپڑ مار دیا،وڈیو وائرل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 اپریل 2019 21:59

کراچی کے گرلز کالج میں پرنسپل اور استانی کے درمیان تلخ کلامی
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2019ء) کراچی میں ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج کیہیڈمسٹرس اور سندھ مدرسہ اسلام یونیورسٹی کے ماڈل اسکول کی خاتون استانی کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد پرنسپل نے کاتون ٹیچر کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔ تعلیمی بورڈ کراچی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج میں سائنس گروپ کا اردو کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ایم سائنس کالج کی پرنسپل غزالہ ارشد نے ایس ایم ائی یو ماڈل اسکول کے بچوں پر صبح اسکول کی اسمبلی کے دوران نشے کی حالت میں گاڑی چڑھا دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباء اس وقت قومی ترانہ پڑھ رہے تھے،ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں3 بچے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم سائنس کالج کی خاتون پرنسپل غزالہ ارشد نے تین طرف سے جب اپنی گاڑی کو پیچھے کرتے ہوئے اسکول کے بچوں پر چڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران اسکول ٹیچر فرحین آفندی نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ اسکول ٹیچر کی کوشش پر کالج پرنسپل برہم ہوگئیں اور انہوں نے استانی فرحین کو تھپڑ مارنا شروع کردیے۔ 

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں