عمران خان پر تنقید کرنے والے خود تنقید کا نشانہ بن گئے

" جرمنی اور جاپان برصغیر میں ہیں" وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسلنے پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کی اپنی زبان پھسل گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اپریل 2019 13:12

عمران خان پر تنقید کرنے والے خود تنقید کا نشانہ بن گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 اپریل2019ء) عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے خود تنقید کا نشانہ بن گئے۔ وزیراعظم عمران خان کی زبان پھسلنے پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کی اپنی زبان پھسل گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب وزیراعظم عمران خا پر تنقید کر رہے تھے تاہم خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

جہاں عمران خان نے ایران میں تقریر کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو ملایا وہیں مرتضیٰ وہاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کو برصغیر میں قرار دیا۔اور کہا کہ عمران خان نے جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو ملا دیا جب کہ یہ دونوں مخلتف برصغیر میں ہیں،جرمنی یورپ میں ہے جب کہ جاپان ایشیا میں ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دو روزہ دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کو لے کر ان پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں عمران خان کو یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جتنی زیادہ آپ تجارت کریں گے آپ کے تعلقات اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔

جرمنی اور جاپان نے لاکھوں شہریوں کو ہلاک کیا۔ پھر دوسری جنگ عظیم کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا اور جاپان اور جرمنی کی سرحد پر مل کر صنعتیں لگائیں اور اس کے بعد سے ان کے درمیان خراب تعلقات کا کوئی سوال ہی نہیں کیونکہ ان کے اقتصادی مفادات ایک ہیں۔واضح رہے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان اتحادی تھے جب کہ یہ دونوں مملاک ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور واقع ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں