سرچ سوسائٹی برائے آگاہی مہم تحفظ ماحولیات کیلئے آگاہی مہم تیز کی جائے ،نعیم مغل

بدھ 24 اپریل 2019 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات حکومت سندھ نعیم مغل نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سرچ سوسائٹی برائے آگاہی مہم تحفظ ماحولیات کے تحت سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات حکومت سندھ نعیم مغل نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سرچ سوسائٹی کے ساتھ ملکر کام کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے اور دینی مراکز ،تعلیمی اداروں اور فلاحی اداروں میں آگاہی ورکشاپ اور آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے تمام طبقات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں اور ماحول کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درخت اگائیں جائیں اور پودوں اور درختوں کو تحفظ فراہم کر کے صاف ماحول کر پروان چڑھایا جائے،اس سلسلے میں حکومت سندھ بھرپور تعاون کر رہی ہے لہٰذا عوام بھی اپنی کوششوں کو جاری و ساری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں