اللہ کے گھر کی تعمیر اور اسے آباد کرنے والے اللہ کے نیک بندوں میں شمار کیا جاتا ہے ،سید نیئر رضا

بدھ 24 اپریل 2019 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء)بلدیہ کورنگی کے مرکزی آفس ملیر ماڈل زون میں مسجد کی تزئین و آرائش کے بعد چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے افتتاح کردیا ،چیئر می ن سید نیئر رضا نے کہاکہ اللہ کے گھر کی تعمیر اس کی دیکھ بھال اور اسے آباد کرنے والوں کا اللہ کے نیک بندوں میں شمار کیا جاتا ہے ،مسجد کی تزئین و آرائش پر بلدیہ کورنگی کے افسران خصوصاً اسسٹنٹ آفیسر فنانس ابصار احمد کی کاشوں کو سراہتے ہوئے اسے لائق تحسین قرار دیا تزئین و آرائش کے بعد مسجد کا دورہ کرکے تزئین وآرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر یوسی چیئر مین سفیر حسین ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس شہاب جلیس ،اسسٹنٹ آفیسر فنانس ابصار احمد اور دیگر موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں