سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو محمد حسین سید کی گرفتاری سے روک دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو ریونیو بورڈ کے سینئر رکن محمد حسین سید کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔محمد حسین سید نے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت عالیہ نے ان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سینئر ممبر ریونیو بورڈ محمد حسین سید نے ایک اور نیب انکوائری میں عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کی۔سندھ ہائی کورٹ نے محمد حسین سید کو ٹرائل کے لیے اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ ریونیو بورڈ کے سینئر ممبر محمد حسین سید کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس بھی زیرِ سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں