فردوس عاشق اعوان ہڑپہ سے ملنے والی ممی ہیں،وزیربلدایات سندھ

وزارتِ اطلاعات رونے والی ممی کے حوالے کی گئی ہے، سعید غنی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 00:28

فردوس عاشق اعوان ہڑپہ سے ملنے والی ممی ہیں،وزیربلدایات سندھ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) وزیربلدایات سندھ سعید غنی نے وفاقی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہڑپہ سے ملنے والی ممی قرار دے دیا۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان ’ ہڑپہ سے ملنے والی ممی‘ ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات ایک رونے والی ممی کے حوالے کردی گئی ہے۔ انہون نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نیب کا شکار ہوئی ہیں اور اب انہیں وفاقی مشیراطلاعات بنادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن کو بنیاد بنا کرلوگوں کو گرفتار کرنا ہے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ ناہوں نے کہا ہے کہ اگرایسے ہی ہر آدمی کو ہی گرفتار کیا جایا شروع کر دیا جائے گا تو کاروباری افراد میں بے چینی پھیل جائے گی اور اس سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات آئیں گے جو کہ اس وقت ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ ان دنوں بلاول بھتو کو خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صاحبہ کہے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین کے درمیان شدید لفظی جنگ چل رہی ہے اور اسی جنگ کے دوران وزیربلدایات سندھ سعید غنی نے وفاقی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہڑپہ سے ملنے والی ممی قرار دے دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں