وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں مقرر صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی کی ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2019 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں مقرر صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم صومالیہ کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی جامعات میں صومالیہ کے 100 سے زائد طلبہ پڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ایک پرامن شہر ہے اور ہم صومالیہ کے طلبا کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ صومالیہ کراچی میں بھی اپنا سفارتخانہ قائم کرہا ہے۔ مزید آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان اور صومالیہ کے درمیاں 50ملین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔ صومالیہ جولائی میں اپنی پروڈکٹس کی کراچی میں نمائش کرے گا تاکہ دو طرفہ تجارت بڑھائی جاسکے۔ صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے مزید بتایا کہ موگادیشو اور کراچی بندرگاہوں کے درمیان اچھی تجارت ہوسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں