سندھ اسمبلی میں سکیورٹی خدشات کے باعث تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردیئے گئے

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

سندھ اسمبلی میں سکیورٹی خدشات کے باعث تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردیئے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے ارکان کے درمیان کئی روز سے جاری چپقلش اور ہنگامہ آرائی اور سیکورٹی خدشات کے باعث سندھ اسمبلی میں تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردئیے گئے گذشتہ روز سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیٹر، گورنر گیلری ، ڈپلومیٹک اور اسپیکر گیلری کے لئے تمام مہمانوں کے پاسز منسوخ کردئیے گئے ہیں جسکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاسز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں