عدالت نے آغا سراج درانی کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 26 اپریل 2019 18:12

عدالت نے آغا سراج درانی کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) کراچی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت، عدالت نے جیل میں بی کلاس کی فراہمی پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو جیل سے کراچی احتساب عدالت پہنچایا گیا، جہاں عدالت کے باہر پہلے سے موجود پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ان کے حق میں نعرے لگائے آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں نیب کی جانب سے انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی، تفتیشی افسر نے کہا انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے جبکہ آغا سراج درانی کی جانب سے جیل میں بی کلاس کی درخواست دائر کی گئی، آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا نیب کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے آغا سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں، عدالت نے جیل میں بی کلاس کی فراہمی پر نیب کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج کا کہنا تھا کہ نیب کی کسٹڈی سے جیل منتقلی ایسے لگی کہ مجھے لگتا ہیں کہ میں ہندستان سے پاکستان آ گیا ہوں ،وزیر اعظم بیچارے کے بارے میں کیا کہوں وہ اس وقت احساس کم تری کا شکار ہے ،حکومت تو بنا لی مگر وہ حکومت تاحال سیٹ نہیں کرسکے ،گورنمنٹ کب تک چلے گی یہ تو اللہ کو ہی پتہ ہیں،مگر ہم چاہتے ہیں کے وہ اپنی مدت پوری کرے،حکومت عوامی خواہشات کو پورا کرے معیشت تباہ ہو رہی ہیں اسے ٹھیک کرے،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں