امن وامان کے حالات پر کنٹرول ٹیم ورک اور شہدائے پولیس کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،آئی جی سندھ
سندھ پولیس اپنی کامیابیوں اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تمام شہروں کو مزید پرامن اور محفوظ بنائیگی،ڈاکٹر کلیم امام کا پیغام
جمعہ 26 اپریل 2019 18:28
(جاری ہے)
عالمی کرائم انڈیکس کی سال 2019ئ پر مشتمل جرائم میں کمی کے حوالے سے پہلی سہہ ماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا کے 319 میگا سٹیز میں شامل پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی،اسلام آباداورلاہور میں سے جرائم پر کنٹرول کے حوالے سے نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
عالمی کرائم انڈیکس کی شائع ہونیوالی رپورٹ کیمطابق کرائم انڈیکس کے لحاظ سے سال2018ئ کی پہلی سہہ ماہی میں کراچی کا رینک50 تھا جس میں امسال61کی سطح تک نمایاں بہتری آئی ہے اگر شرح تناسب کے حساب سے تقابلی جائزہ لیا جائے تو گزشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں کرائم انڈیکس62.20 سے کم ہوکر58.43 پر آگیا ہے ۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں کرائم پر کنٹرولنگ رواں سال کی سہہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہوئی ہے ۔عالمی کرائم انڈیکس کے ترتیب حساب کیمطابق کراچی کا رینک سال 2018ئ کی پہلی سہہ ماہی میں50اورکرائم انڈیکس62.20 پرتھاجو امسال11درجے ڈاؤن ہوکربالترتیب61 اور58.43 پرآگیا ہے ۔عالمی کرائم انڈیکس کی ترتیب حساب کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ابوظہٰبی 319 ویں پوزیشن پر ہے جو شرح کے حساب سی10.97بنتا ہے ۔اسی طرح جرائم کے لحاظ سے دنیا کے بدترین شہروں میں کراکاز اور وینزویلا کی پوزیشن باالترتیب پہلی ہے جو کہ کرائم انڈیکس کے لحاظ سے 83.10 بنتی ہے جبکہ برمنگھم کا اس فہرست میں رینک80 اورکرائم انڈیکس سال 2019ئ میں55.68 بنتا ہے ۔عالمی کرائم انڈیکس سال2019ئ کی پہلی سہہ ماہی کی رپورٹ کیمطابق چائنہ اور انڈیا کے شہربیجنگ اورکولکتہ کا شمار بھی جرائم پر کنٹرول کے حوالے سے دنیا کے بدترین شہروں میں کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں انکی باالترتیب پوزیشن 94 اور105 پر ہے ۔عالمی کرائم انڈیکس کا دنیا بھرکے میگاسٹیز میں کرائم کنٹرولنگ کا ترتیب حساب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ سندھ کے بڑے شہر کراچی میں کرائم پر کنٹرول اور امن وامان کے حالات سال2019ئ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہوئے ہیں۔جسکا بلاشبہ کریڈٹ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی پیشہ وارانہ مہارت،قائدانہ صلاحیتوں اور باالخصوص پولیسنگ ،حکمت عملی اور لائحہ عمل کو حقیقی معنوں میں نافذالعمل بنانے جیسے اقدامات کو جاتا ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری