نشوہ کا معاملہ پہلا نہیں، جان بوجھ کر کسی نے اس کی جان نہیں لی، خواجہ اظہار

کیا تھر میں بچے نہیں مر رہے،اس بنیاد پر دارلصحت اسپتال کو سیل کرنے کے خلاف ہیں، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

جمعہ 26 اپریل 2019 21:06

نشوہ کا معاملہ پہلا نہیں، جان بوجھ کر کسی نے اس کی جان نہیں لی، خواجہ اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ نشوہ کا معاملہ پہلا نہیں، جان بوجھ کر کسی نے اس کی جان نہیں لی،کیا تھر میں بچے نہیں مر رہے،اس بنیاد پر دارلصحت اسپتال کو سیل کرنے کے خلاف ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین سمیت 4 اراکین نے ڈومیسائل کے اجرا سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر متعلقہ افراد کو ڈومیسائل جاری کرکے ملازمتیں دی جارہی ہیں، ڈومیسائل کے اجرا کیلئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔

بعدازاں خواجہ اظہار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے، اس نے کوٹہ سسٹم کی آڑ لے کر شہری سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، عدالت کو تمام ثبوت فراہم کردیے جس پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ میرٹ پر نوکریاں دی تھیں۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر نہیں ان کے طرز حکمرانی پر اعتراض ہے، بلاول نے کہا تھا کہ میں وزرا پر ڈنڈا اٹھاؤں گا، لیکن انہوں نے ڈنڈا وزرا کے بجائے وفاق کے خلاف اٹھا لیا۔

نجی اسپتال کی غفلت اور غلط انجکشن سے جاں بحق بچی نشوہ سے متعلق خواجہ اظہار نے کہا کہ ہم نشوہ کے والد کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن دارلصحت اسپتال کو سیل کرنے کے خلاف ہیں، کیا تھر میں بچے نہیں مر رہے۔ نشوہ کا معاملہ پہلا نہیں، جان بوجھ کر کسی نے اس کی جان نہیں لی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں