عوام کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی

ہفتہ 18 مئی 2019 21:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو آلودگی سے پاک صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذیشان حیدر شہید پارک ناظم آباد کے معائنے کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین، چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی ذین الحق، عارف شاہ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریحا ن ہاشمی کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس پارک میں بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا باعث بننے والی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں پارکس میں نئے پودے اور روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جھولوں کی مرمت اور نئے جھولوں کی فراہمی، پارک میں قائم زو میں مزید نایاب نسل کے جانور اور پرندوں کی فراہمی کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارک عوامی ملکیت ہیں اس کی حفاظت کرنا ہماری اور آپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں