جماعت اسلامی خواتین کے وفد کی قمر زمان کائرہ کے اہل خانہ سے ملاقات

بیٹے کی نا گہانی موت پر تعزیت کی ثمینہ احسان نے رسمِ قل میں درس ِ قرآن دیا

اتوار 19 مئی 2019 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) رہنما جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبین ، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے خواتین کے وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے گھر جاکر ان کی اہلیہ، والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی ، ان کے بیٹے کی ناگہانی رحلت پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔علاوہ ازیں ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان نے رسم قل کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے گھر میں منعقدہ خواتین کی محفل میں درس قرآن دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں