/سندھ کے صوبائی وزیر رسد و قیمت محمد اسماعیل راہو نے گراں فروشوں کے خلاف کمرکس لی،مارکیٹوں میں مسلسل اچانک چھاپے

\8 منافع خوروں کو پرائز میجسٹریٹ نے جیل بھیج دی 4 بیس سے زائد دکاندار سزا سے بچنے کے لئے دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے والے دکانداروں کو گرفتار کرنے کاحکم، 8 منافع خوروں پر ایک لاکھ تک جرمانہ بھی عائد

اتوار 19 مئی 2019 21:16

(کراچی(آن لائن) سندھ کے صوبائی وزیر رسد و قیمت محمد اسماعیل راہو نے گراں فروشوں کے خلاف کمرکس لی،اتوار کے روز بھی مارکیٹوں میں مسلسل اچانک چھاپے،8 منافع خوروں کو پرائز میجسٹریٹ نے جیل بھیج دیا۔اسماعیل راہو کو دیکھ کر بیس سے زائد دکاندار سزا سے بچنے کے لئے دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے والے دکانداروں کو گرفتار کرنے کاحکم، 8 منافع خوروں پر ایک لاکھ تک جرمانہ بھی عائد۔

صوبائی وزیر رسد قیمت محمد اسماعیل راہونے پرائزمیجسٹریٹ کے ہمراہ گلشن اقبال اور بھادر آباد کی مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مارے۔صوبائی وزیر کو دیکھ کربیس سے زائد، سبزی، فروٹ، بکرے، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے منافع خور دکانیں اور اسٹال چھوڑ کر فرارہو گئے۔ محمد اسماعیل راہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو دکاندار اسٹال اور دکانیں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ان تمام منافع خوروں کوگرفتار کیاجائے،بکرے کا گوشت سرکاری قیمت پر فروخت نہ کرنے پر پرائز میجسٹریٹ نے کئی دکانداروں کو جیل اور 90 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے، مھنگا فروٹ فروخت کرنے والے چار منافع خوروں کو بھی جیل بھیج دیا گیا،بھت سے لوگوں کے پاس پرائز لسٹیں ہی موجود نہیں ہیں،جس کے پاس پرائز لسٹ نہیں ہوگی اس پر بھاری جرمانہ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،فرار ہونے والے کئی فروٹ اور گوشت والوں کا سامان بھی اٹھوالیا ہے، خان صاحب سے کسی نے این آر او نہیں مانگا، جو خود این آر او پر حکومت میں آئے ہوں وہ اپوزیشن کو کیا این آر او دیں گیں بھتر ہوگا خان صاحب مہنگائی پر کنٹرول کرنے پر دہیاں دیں، ملک میں مہنگائی کا طوفان وفاقی حکومت کی وجہ سے آیا ہے، حکومت نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، پوری وفاقی حکومت کو اپوزیشن کی ایک افطار پارٹی سے مرگھی کا دورہ پڑ گیا ہے، عید کہ بعد جو دہمال لگے گی تو بچاری حکومت کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کہ لیے کمیٹیاں بنائی ہیں جو دن میں دو مرتبہ کارروائی کررہی ہیں، جعلی پرائز لسٹیں بنانے والوں کہ خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، کراچی میں 140 سے زائد سستے بچت بازاریں لگ رہی ہیں، جہاں سے عوام سستے داموں پر اشیائ خردنوش خرید سکتے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں