رینجرز نے اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اتوار 19 مئی 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) رینجرز نے اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے تلہار میں سلطانی برانچ RD-72سے RD-100 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9کلو میٹر نہری علاقے کے 23 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چور ی میں ملوث27 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں