جس باغ کے مالی ہی چور ہوں اس چمن کا آخر کیا ہوگا۔ شیخ رشید نے محکمہ ریلوے کو تباہ کردیا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

عید کے بعد مہنگائی کے خلاف عوام کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔شیخ ریلوے گھبرائیں نہیں ابھی تو ٹریلر دکھایا ہے پوری فلم عید کے بعد دکھائیں گے

اتوار 19 مئی 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے شیخ رشید اور فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے بیان میںکہا ہے کہ جس باغ کے مالی ہی چور ہوں اس چمن کا آخر کیا ہوگا۔ شیخ رشید نے محکمہ ریلوے کو تباہ کردیا ہے۔فردوس باجی بلاول بھٹو صاحب کی افطار پے حکومت کی اتنی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں۔

شیخ رشید اگر مزید ریلوے کے وزیر رہے تو محکمہ ریلوے تباہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی اتنی کردی ہے کہ اب اس کا چلنا مشکل ہے۔عید کے بعد مہنگائی کے خلاف عوام کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔شیخ ریلوے گھبرائیں نہیں ابھی تو ٹریلر دکھایا ہے پوری فلم عید کے بعد دکھائیں گے۔ اویس قادر نے کہا کہ لگتا ہے اس ماہ پنڈی کے شیطان کو چوکیدار بند کرنا بھول گئے ہیں۔جو حکومت ادویات کی قیمتوں میں کمی نہیں کرواسکتی وہ کیا اپوزیشن کو این آر او دے گی این آر او دینا اب کٹھ پتلیوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ شیخ رشید اس ملک کا سب سے زیادہ جھوٹا شخص ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں