گوبیز رمضان ٹی 20 شالیمار سی سی نے عمر کولٹس کو زیر کرلیا

فاتح ٹیم نے 116رنز کا ہدف 17-1اوورز میں سات وکٹوں پر حاصل کر لیا

اتوار 19 مئی 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) شالیمار سی سی نے عمر کولٹس کو دلچسپ او رسنسنی خیز معرکے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی، زمان عطاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اے کے جے اور اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے زیراہتمام بحریہ کالج کرکٹ گرائونڈ کارساز میں جاری پہلے گوبیز رمضان ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ یں کھیلے گئے اہم میچ میں عمر کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بنائے ذاکر علی 47اور عادل سردار 31رنز بنا کر نمایاں رہے محمد بلاول اور انعام اللہ خان نے دو دو جبکہ زاہد علی، اسد علی اور محمد سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں شالیمار سی سی نے 116رنز کا ہدف 17-1اوورز میں 7وکٹوں پر حاصل کر لیا، توثیق احمد 30اور زمان عطاری 27رنز بنا کر قابل ذکر بیٹسمین رہے جبکہ حیدر علی کے چار شکار بھی عمر کولٹس کو شکست سے نہ بچا سکے عادل سردار نے دو اور محمد سعید نے ایک وکٹ پر اکتفا کیا زمان عطاری کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا میچ میں محمد ریحان اور ریاض خان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئے، اس سے قبل پاک جیمخانہ اور شالیمار سی سی کے درمیان ہونے والے میچ میں پاک جیمخانہ نے شالیمار سی سی کو 63رنز سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں