سینیٹر سراج الحق کی مقامی ہسپتال میں اسماعیل گندرو کی عیادت

پیر 20 مئی 2019 15:28

سینیٹر سراج الحق کی مقامی ہسپتال میں اسماعیل گندرو کی عیادت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء اورضلع ٹھٹہ کے سابق امیرمحمد اسماعیل گندرو کی مقامی ہسپتال میں پہنچ کر عیادت کی، وہ کچھ دیر بزرگ رہنماء کے پاس ٹھرے اور ان کی خیروعافیت معلوم کی،انکے مکمل اور جلد ازجلد صحتیابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن، سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالوہاب،اسماعیل گندرو کے صاحبزادے آدم گندرو اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں