موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعا ًگناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

یہ عمل ملک کیساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے، مفتی اعظم پاکستان

منگل 21 مئی 2019 14:23

موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعا ًگناہ ہے، مفتی تقی عثمانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا شرعاگناہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

(جاری ہے)

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے بحران اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر خریدکر اس انتظار میں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ، شرعاگناہ ہے، یہ عمل ملک کیساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں