کراچی، ابراہیم حیدری جیٹی کے قریب کشتی ڈوب گئی6افرادکو بچالیاگیا،2کی تلاش جاری

منگل 21 مئی 2019 14:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جیٹی کے قریب ایک کشتی ڈوب گئی،کشتی میں سوار8میں سے 6افراد کو بچالیاگیا جبکہ دو کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 8 افراد سوار تھے، کشتی کے ڈوبتے ہی ریسکیو عملہ فوری وہاں پہنچ گیا جس نے ڈوبنے والے 6 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ڈوبنے والوں میں کبیر اور زبیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں