پاکستانی کرنسی کی تنزلی جاری،ڈالر کا پلڑہ مزید بھاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 3روپے مزید اضافے کے ساتھ نئی قیمت 154 روپے ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 15:24

پاکستانی کرنسی کی تنزلی جاری،ڈالر کا پلڑہ مزید بھاری
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2019ء) : کاروباری ہفتے کے دوسرے دن میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی تنزلی جاری ہے جب کہ ڈالر کا پلڑہ بھاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 154 روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں بھی ڈالر 2روپے 35پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 152 روپے ہو گئی ہے۔آج صبح انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 152 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے بعد 153 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا. واضح رہے کہ پیر کے روز دن کے اختتام پر بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 152 روپے ہوگئی تھی . مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 148.25 روپے تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں پہلے 75 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قدر 149.50 روپے ہوگئی تھی.سی قدر کے ساتھ کاروباری روز کے اختتامی لمحات تک ڈالر مستحکم رہا لیکن کمرشل بینکوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والے خریداری کی وجہ سے دن کے اختتام پر اس کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ 152 روپے تک پہنچ گئی تھی. مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آخری ایک گھنٹے کے دوران دیکھنے میں آئی‘اگر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا آغاز 151 روپے کے ساتھ ہوا تھا تاہم اس کا اختتام 152.50 پر ہوا. حکومت پاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم مارچ کے اختتام پر 35.1 ٹریلین روپے یعنی معیشت کے 91.2 فصد تک پہنچ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ ملک پر قرضوں کا مجموعی حجم 5.2 ٹریلین روپے بڑھ گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں