25 جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو آج دس مہینوں میں پاکستان کے شہری ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،مصطفی کمال

بدھ 22 مئی 2019 22:00

25 جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو آج دس مہینوں میں پاکستان کے شہری ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ 25 جولائی کا الیکشن جیتنے والوں کو آج دس مہینوں میں پاکستان کے شہری ہاتھ اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں، 25 جولائی کو جو عزت دار تھے وہ آج ظلم اور نااہلی کے سبب رسوا ہو چکے ہیں، ظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

اگر تم ظلم کے آگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم اور مضبوط ہوگا، جنکا گمان تھا کہ پی ایس پی 25 جولائی کو ختم ہو گئی، انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ 25جولائی کے الیکشن کے بعد پی ایس پی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں شعبہ خواتین کے زیر انتظام افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف جہاد کرنا فرض ہے، عوام کسی دنیاوی فرعون کو دیکھ کر اس جہاد سے پیچھے نہ ہٹیں کیونکہ اللہ دنیا سب سے بڑا اور سب سے طاقتور ہے۔

(جاری ہے)

آج ہمارے ملک میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے کہ پیسے نہ ہوں تو سرکاری اسپتالوں میں والدین اپنے بچوں کو مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں لیکن علاج میسر نہیں ہوتا، سرکاری اسکولوں میں تعلیم ختم ہو چکی ہے، پینے کے لیے پہلے تو میسر نہیں لیکں اگر میسر ہے تو گٹر ملا پانی ملتا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے اور عوام ان حالات میں اپنے بچوں کو دفناتی چلی جائے یا ظالموں کے خلاف کھڑے ہو کر ان لوگوں کا ساتھ دے جو عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں ۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایمان ہے جو لوگ اپنے بچوں کو گٹر ملا پانی پلا کر مارتے رہیں گے انہیں آخرت میں بھی یہی پانی نصیب ہوگا اور اللہ پر توکل نہ کر کے ظلم کے آگے خاموش رہنے کی سزا ملے گی۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی نے چھ رکنی مرکزی شعبہ خواتین کمیٹی کا اعلان کردیا، جس میں بلقیس مختیار، آسیہ اسحاق، نائلہ مینر، صوفیہ سعید، ڈاکٹر فوزیہ حمید اور ناہید بیگم شامل ہیں جو مرکزی سطح پر شعبہ خواتین کی سرگرمیوں کو نگرانی کریں گی. علاوہ ازیں دعوت افطار میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہا، صدر ٹان یوسی نو کی تین آزاد کونسلرز خواتین عابدہ سلطانہ، شہباز گل اقبال اور عائشہ خاتون نے مصطفی کمال کے نظریہ سے متاثر ہوکر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں