وزیر اعظم عمران خان 24 مئی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کے علاوہ ایک افطارڈنرمیں شرکت کریں گے

بدھ 22 مئی 2019 22:26

وزیر اعظم عمران خان 24 مئی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان 24 مئی کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اورگورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کے علاوہ ایک افطارڈنرمیں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کراچی میں قیام کے دوران شوکت خانم اسپتال کی فند ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدرات کے علاوہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اورپی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں