ماں باپ کے لاڈ پیار میں پلی لڑکی شادی کے دو ماہ بعد ہی لاش کی صورت میں میکے پہنچ گئی

شوہر نے پانی دیر سے لانے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ایک گولی قاتل کے بھائی نے بھی چلائی، قاتل آزاد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 11:16

ماں باپ کے لاڈ پیار میں پلی لڑکی شادی کے دو ماہ بعد ہی لاش کی صورت میں میکے پہنچ گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء) ماں باپ کے لاڈ پیار میں پلی لڑکی شادی کے دو ماہ بعد ہی لاش کی صورت میں میکے پہنچ گئی،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پیر 11 مارچ کو قمبر شہداد کوٹ کے تعلقہ میر خان کے گاؤں گلاب خان میگسی میں رات تقریباََ ساڑھے 8 بجے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔کچھ دیر بعد چلا کہ رشیدہ بی بی کو اس کے شوہر رانجن ولد مولائی مگسی نے اپنے باپ مولائی مگسی اور بھائی اقبال کے ساتھ مل کر صرف اس بات پر قتل کر دیا کہ اس نے پانی لانےمیں تھوڑی دیر کر دی تھی یہ جرم رشیدہ اور ا س کے گھر والوں کے لیے قیامت بن گیا۔

ملزمان نے مقتولہ پر کاروکاری کا الزام لگا کر واقعے کو غیرت کا شاخسانہ بنانے کی ہی کوشش کی۔مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب یہ ہولناک واردات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس روز رشیدہ کو بخار تھا، شوہر نے گھر آ کر پانی مانگا۔طبعیت کی خرابی کی وجہ سے رشیدہ کو پانی لانے میں معمولی تاخیر ہو گئی۔جس پر رانجن غصے میں آ گیا اور اس نے مبینہ طور پر پہلے اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مل کر رشیدہ کو خوب برا بھلا کہا۔

اور اسے مارا پیٹا۔اس پر بھی اسے چین نہ آیا تو اس نے فائرنگ کر کے اپنی ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتولہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کو دو گولیاں لگیں۔ایک اور کے شوہر اور دوسری شوہر کے بھائی نے ماری۔واقعے کے بعد پولیس نے اپنی ابتدائی کاروائی تو کی،مرکزی مجرم اور مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کیا لیکن اب کیس اس رفتار ستے آگے بڑھ نہیں رہا جیسے بڑھنا چاہئیے تھے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جب کہ صلح کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔ہمیں پولیس کی جانب سے مجرموں کی گرفتاری کی ٹھوس یقین دہانی بھی نہیں کروائی گئی۔جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اہل خانہ کے ساتھ پورا تعاون کر رہے ہیں۔یہ کیس میرٹ پر حل کریں گے اور جو بھی ذمہ دار ہوا سے سزا ملے گی۔مقتولہ کے ماں باپ بھی پریشان ہیں۔بچپن میں طے کی گئی شادی کے وعدے کو نبھانے کی وجہ سے ان کی بیٹی منوں مٹی تلے جا سوئی۔دونوں خاندان کھیٹی باڑی کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں