ڈاکٹرفاروق ستار اپنی اصلاح کرلیں تو ایم کیو ایم میں واپس آسکتے ہیں، کنورنویدجمیل

ہفتہ 25 مئی 2019 13:55

ڈاکٹرفاروق ستار اپنی اصلاح کرلیں تو ایم کیو ایم میں واپس آسکتے ہیں، کنورنویدجمیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) ایم کیو ایم سینئررہنمااور رکن سندھ اسمبلی کنور نویدجمیل نے کہاکہ اگر ڈاکٹر صاحب اپنی اصلاح کرلیں تو ایم کیو ایم میں واپس آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوانسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کنور نویدجمیل نے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنی اصلاح کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر صاحب اپنی اصلاح کرلیں تو ایم کیو ایم میں واپس آسکتے ہیں۔

اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنمائوں کے خلاف 22اگست کو میڈیا ہائوسزحملہ کیس میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی جبکہ کنور نوید جمیل پر تاخیر سے عدالت پہنچنے پر 500 سو روہے جرمانہ عائد کرتے ہوئے جرمانے کو ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں