سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا‘ ترجمان ایم کیوایم

عمران خان کا مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے، ہم سمجھتے ہیں نئے صوبے کے قیام کیلئے آگے بڑھا جائے:بیان

ہفتہ مئی 21:11

سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا‘ ترجمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم پاکستان )نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے، ایم کیوایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لیے آگے بڑھا جائے، نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں 2 ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری نوجوان کا روزگار چھینا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب برتا گیا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments