یومِ علی کی مناسبت سے منعقدہ مجالس او ر جلوس عزا کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، ریحان عابدی

اتوار 26 مئی 2019 17:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شرکاء جلو س یوم علی کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نماز با جماعت کا اہتما م وی آئی پی گیٹ مزارِ قائد پر2 بجے سہ پہر کیا جائے گا جبکہ نمازیوں کی سہولت کے لئے عارضی وضو خانوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر شہر بھر میں اور خصوصاً مرکزی جلوس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ریحان عابدی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان مقدس ایام میں ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا، عوام پر امن رہیں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان مجالس شہادت حضرت علی اور جلوس عزا میں بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

مزید گفتگو کرتے ہوئے ریحان عابدی نے کہا کہ یو م علی وشبہائے قدر کی مناسبت سے ہونے والی مجالس و جلوس ہائے عزا اور اجتماعات کے دوران صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کئے جائیں اور کے الیکٹرک کواجتماعات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کا پابند کیا جائے، سندھ حکومت یوم علی و شبہائے قدر کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف بہترین انتظامات کرے اور عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم علی وشبہائے قدرکی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں