م* تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، معیشت تباہ حالی کا شکار ہے،جمیل احمد پراچہ

اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا شکار بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ لوگوں کے کپڑے اتارنے کے مترادف ہے،چئیرمین سندھ تاجر اتحاد

اتوار 26 مئی 2019 20:16

۳ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) چئیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، معیشت تباہ حالی کا شکار ہے، اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا شکار بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ لوگوں کے کپڑے اتارنے کے مترادف ہی. جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اگر حکومت وقت نے سنجیدگی سے ان معاملات کا جائزہ نہ لیا تو ملک قحط سالی کا شکار ہو سکتا ہی. انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے تاجر کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے سود پر قرضہ اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ایسی سنگین صورتحال میں انتہائی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں میں عید کا بہترین سیزن ہوتا ہے جبکہ اس سال دکاندار گاہکوں کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فی الفور قیمتوں میں کمی کر دی جائیاس وقت منافع کمانے کی بجائے مال فروخت کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ خریداری کر سکی. جمیل پراچہ نے کہا کہ پاکستان بھر کے بڑے تاجر اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے کی بجائے معیشت کو بچانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں