م* اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا آپ ؐ کی سب سے بڑی سنت ہے، اسداللہ بھٹو

اتوار 26 مئی 2019 20:50

@کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرو سابق اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا آپ ؐ کی سب سے بڑی سنت ہے، آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لاکر قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے، مفاد پرست حکمرانوں نے سودی معیشت سے اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ، آئی ایم ایف سے بے تحاشہ قرض لیکر عملی طور پر ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ کر ملکی آزادی وخودمختاری کو دائو پر لگادیا ہے جس سے نجات کا واحدذریعہ قرآن وسنت کانظام یعنی اسلامی حکومت کا قیام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت احسن آباد پارک گلشن معمار میں عوامی دعوت افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممتاز عالم دین مولاناشفیع چترالی، امین اشعر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ مال ودولت مقصد زندگی ہرگز نہیں بلکہ ضرورت زندگی ہونا چاہئے کیونکہ یہ سب کچھ دھوکے کا سامان کے سوا کچھ نہیں ہے ،ایک مومن اور آخرت پر یقین رکھنے والا بندہ ہمیشہ دنیا کے زیب وزینت پر آخرت کی کامیابی والی زندگی کو ترجیح دیتا ہے، جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ روزہ رکھا وہ کامیاب ہوگیا۔

27رمضان المبارک کو قیام پاکستان بھی اللہ کا انعام ہے، اللہ کی اس نعمت کا قوم کو شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ ناشکری کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے۔ اسداللہ بھٹو نے مزید کہا ہے کہ دنیا ایک امتحان اگاہ ہے جہاں انسان کو اللہ نے اپنا نائب بنا کر بھیجا ہے مسلم امہ اس وقت حالت جنگ میں ہے باطل قوتوں کی بڑھتی ہوئی شرانگیزی کے خلاف اعلان جہاد بلند کرنے کی ضرورت ہے مسلمان اٹھ کھڑے ہوں یہی جنت کا راستہ ہے قبل اس کے روح جسم سے نکلے اپنے معاملات کوسدھارنے کی فکر کریں خوف خدا فکر آخرت کی بنیاد ہے رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے قرآن مسلمانوں کے لیے سراسر رشدوہدایت کا ذریعہ ہے، قرآن کو تھام کر قرآن سے رابطہ جوڑ کر ہی اُخروی فلاح کا حصول ممکن ہے رمضان کی آمد سے قبل ہی حکومت نے IMFکی غلامی میں نئے بجٹ روزمرہ استعمال کی 700 سے زائداشیاء پر ٹیکس لگا کر عوام کو غربت کے سمندر میں دھکیل دیا ہے بلکہ مزید ٹیکس لگانے کی تیاری ہے، حکومت صرف اپنا مال بنا رہی ہے حکمرانوں کی شاہ خرچیاںاور نیب کیسیسز اس بات کا کھلاثبوت ہیں کہ حکومت جس کا کام عوام کی فلاح بہبود ہے عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بلکہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے بجائے عوام کو مہنگائی اورمزید قرضوں کے جال میں جکڑ کر رکھ دیاہے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

’’غزوہ بدر حق و باطل کا پہلا معرکہ تھا جس میں مٹھی بھر مسلمانوں نے افرادی قوت اوراسلحہ و سازو سامان کی کمی کے باجود اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کوایمانی قوت اور اللہ کی رحمت سے شکست سے دوچار کیا،تاریخ گواہ ہے جب بھی باطل قوتوں نے اسلام کے خلاف سر اٹھایا مجاہدین اسلام نے ان قوتوں کو صفحہ ء ہستی سے مٹا دیا ،حضرت خالد بن ولید ؓ ، حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ ، حضرت ابو عبیدہ بن جراح ؓ ،طارق بن ذیاد ، سلطان صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم جیسے عظیم سپہ سالاروں نے اپنے وقت کے فرعونوں کوشکست دیکر کلمہ حق بلند کیا،آ ج اسی عظیم جدوجہد کو ازسرنو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں