wکراچی،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا روڈسیفٹی مہم تیز کرنے کا اعلان

اتوار 26 مئی 2019 20:50

sکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے روڈسیفٹی مہم تیز کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان نیٹ ورک کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی ایریا انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سابق صدر بابر خان اور موٹر انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے اکرم قریشی ، نعیم قا ضی ، آصف صدیقی ، اسکول الائنس کے رہنما علیم قریشی، جنرل سیکریٹری ایچ آراین شہزاد ایچ آراین ،جوائنٹ سیکریٹریز طارق خان ،خالد جمال ، پرویز سلیمان و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں روڈ سیفٹی سے متعلق خصوصی مہم کو تیز کر نے ا ورمہم سے متعلق دیگر امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ روڈسیفٹی مہم کو تیز کردیا جائے اوراسے بھرپور انداز میں چلایا جائے گی۔

(جاری ہے)

روڈ سیفٹی کے رجحان کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ماڈل اسٹریٹ قائم کی جائے۔جہاں ٹریفک حادثات سے بچاؤ اورٹریفک کے قوانین پر رعملداری کے رجحان اجاگر کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر ایچ آراین انتخاب عالم سوری نے کہا کہ مہم کے سلسلے میں اسکولوں اور کالجوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعوراجاگر کیا جائے گا ، ٹریفک پولیس کا قوانین پر عملدرآمد کیلئے مجبورکیا جائے گا،اس سلسلے ماڈل اسڑیٹ قائم کی جائے گی ،مہم کیلئے ڈی جی ٹریفک ودیگر حکام سے رابطے کیے جائیں گے۔محمد طارق خان نے کہا کہ ہیو من رائٹس نیٹ ورک شہر کی سڑکوں پر ٹریفک نشانات لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،انہوںنے کہا کہ عوام میں روسیفٹی سے متعلق شعور کی بیداری کی ضرورت ہے ،ایچ آراین اس کیلئے پھرپور کوشش کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس پوری مہم کا مقصد نہ صرف لوگوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے بلکہ حادثات سے بچاؤ اورانسانی زند گیو ں کو بھی محفوظ بنانے کیلئے قوانین پر عملدارآمد کی راہ ہموار کرنا ہے۔دریں اثنا صدرایچ آراین انتخاب عالم سوری کی جانب سے افطارعشائیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں