سندھ میں بھی تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے

ایس ایچ او نے رشوت میں لیے ہوئے پیسے اور سامان شہری کو واپس کر دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 28 مئی 2019 14:04

سندھ میں بھی تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے
گمبٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی 2019) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں ایس ایچ اور نے رشوت میں لیے ہوئے پیسے اور سامان شہری کو واپس کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف حکومت نے پولیس کے محکمے میں اصلاحات لانے کلا وعدہ کیا تھا اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا میں بہت سا کام کیا بھی گیا ہے لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومت والے صوبے سندھ میں بھی پولیس میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔

سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں ایک ایس ایچ او نے نے 2روز قبل ایک شہری سے رشوت لی تھی جو اس نے آج شہری کو واپس کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گمبٹ کے ایس ایچ او نے2روز قبل ایک شہری سے موبائل فون، کچھ سامان اور پیسے رشوت میں لیے تھے جس کے بعد شہری ایس ایچ او کی شکایت لے کر ایس ایس پی کے پاس چلا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ شہری کا موبائل، سامان اور رقم واپس کر دی جائیں جس کے بعد ایس ایچ او نے تمام اشیا اور پیسے شہری کو واپس کر دیے ہیں۔

ایس ایچ او نے سامان پولیس وین میں ڈال کر شہری کے گھر پہنچا دیا ہے جس پر شہری نے ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ شہری کی دادرسی کی جائے اور اس کے مسئلے کا حل کیا جائے۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا صوبے میں پولیس میں اصلاحات لائی گئی ہیں جہاں ماڈل تھانے بنائے گئے ہیں اور صوبائی حکومت نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ پولیس کے محکمے سے رشوت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے تاہم سندھ میں پالیس کے محکمے میں کافی مسائل پائے جاتے ہیں البتہ اس واقعے سے لگتا ہے کہ سندھ پولیس میں بھی تبدیلی آگئی ہے اور سندھ پولیس بھی رشوت کے خاتمے کے خلاف کام کر رہی ہے۔ شہری نے اس عمل پر ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں