عمران خان شنگھائی تقریب کو پی ٹی آئی کی تقریب سمجھ رہے تھے، سعید غنی

حیرت ہے وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم کو آداب نہیں سکھائے، شنگھائی تنظیم اجلاس میں عمران خان کے باقی سربراہان کے کھڑے ہونے کے باوجود بیٹھ جانے پر تنقید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 23:56

عمران خان شنگھائی تقریب کو پی ٹی آئی کی تقریب سمجھ رہے تھے، سعید غنی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) سندھ کے صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے شنگھائی تنظیم اجلاس میں عمران خان کے باقی سربراہان کے کھڑے ہونے کے باوجود بیٹھ جانے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم کو آداب نہیں سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شنگھائی تقریب کو پی ٹی آئی کی تقریب سمجھ رہےھے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹد وزیراعظم نے عالمی فلور پر پاکستان کا تماشہ بنایا، کاش عقل بازار میں بکتی ہوتی تو عمران خان کو ضرور بھجتا۔ سعید غنی نے کہا کہ وزیرخارجہ کو نالائقی پہ وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بشکیک میں چل رہی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان تذبذب کا شکار نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

جب تمام ممالک کے سربراہان کھڑے تھے تو عمران خان ہال میں آ کر بیٹھ گئے، دوسروں کو دیکھ کر کھڑے ہوئے، پھر بیٹھے اور پھر اٹھ کھڑے ہو ئے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور مودی ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے،لیکن کوئی مصافحہ نہیں کیا، کھانے کے دوران وزیراعظم ایک کونے میں جبکہ مودیدوسرے کونے میں کھڑے موجود رہے۔ تاہم اس موقعہ پر ایک وقت میں وزیراعظم عمران خان تذبذب کا شکار نظر آئے۔ جب تمام ممالک کے سربراہان کھڑے تھے تو عمران خان ہال میں آ کر بیٹھ گئے، دوسروں کو دیکھ کر کھڑے ہوئے، پھر بیٹھے اور پھر اٹھ کھڑے ہو ئے۔

اس حوالے سے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تذبذب کی حالت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب سندھ کے صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے شنگھائی تنظیم اجلاس میں عمران خان کے باقی سربراہان کے کھڑے ہونے کے باوجود بیٹھ جانے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم کو آداب نہیں سکھائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں