کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو مسافروں کی ہنگامہ آرائی پررن وے سے واپس موڑ لیا گیا

ائیرپورٹ سکیورٹی کے اہلکار طیارے میں داخل، ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک خاندان کے 7مردوں کو جہاز سے اتار لیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 00:13

کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو مسافروں کی ہنگامہ آرائی پررن وے سے واپس موڑ لیا گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو مسافروں کی ہنگامہ آرائی پررن وے سے واپس موڑ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی (اے ایس ایف) کے اہلکار طیارے میں داخل ہو گئے۔ طیارے مین ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک ہی خاندان کے 7مردوں کو جہاز سے اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جہاز نے 9بج کر 30منٹ پر کراچی ائیرپورٹ سے پواز کرنی تھی لیکن ایک خاندان کے افراد کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پرواز ٹیک آف نہ کر سکی اور اسے رن وے سے واپس نلا لیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ایک خاندان ملوث ہے جس کے 35افراد جہاز پر سوار ہیں۔ ائیرپورٹ سکیورٹی (اے ایس ایف) کے اہلکار طیارے میں داخل ہو گئے ہیں جنہوں نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک خاندان کے 7مردوں کو جہاز سے اتار لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں