سی پی ایل سی کے سابق چیئر مین کی جانب سے عید ملن کی تقریب کا انعقاد

اتوار 16 جون 2019 15:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) سی پی ایل سی کے سابق چیئرمین مراد سونی کی عید ملن میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر سمیت اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی شخصیات، تاجر و صنعتکار اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن میں ڈائریکٹر نیب حفیظ صدیقی، ڈی آئی جی پی عارف حنیف، ڈی آئی جی پی عامر احمد فاروقی،ڈی آئی جی پی محمد احمد چوہان، ایس ایس پی عرفان بہادر،رکن قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون،رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد ،احمد چنائے، غلام محمد خان، خالد جمیل شمسی، ذوہیب طاہر، ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی خان، انجینئر سید محفوظ الحق، این بی پی کے محمد فاروق خان،ایم سی بی کے محمد حیدر خان،یو بی ایل کے ذوالفقار عباس خان، ندیم معاذ جی، محمد حنیف، عبد الرزاق اور دلاور عباس خان و دیگر شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں