کراچی،رینجرز نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 16 جون 2019 19:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکھارادر، ماڑی پور، میمن گوٹھ اور گڈاپ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان محمد عادل عرف لمبا، اویس عرف انو والا، محمد دانش، میثم مہدی، امشید اور شیخ عمر کو گرفتار کرلیا۔ جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں