ہم نے تبدیلی کا نعرہ بھی دیکھ لیا، روٹی کپڑا مکان کا نعرا بھی دیکھ لیا اور 32 برسوں سے خون اور آگ کی سیاست بھی دیکھ رہے ہیں، مصطفی کمال

ہزار نوجوان ہم نے مار وادیئے، شہدا قبرستان آباد کر دیا، ایم پی اے ، اے ایم این بنوا دیئے وزیر، بنوادیئے ، چودہ برسوں کے لئے گورنر بھی بنو وادیا آج بھی مہاجر نام پر سیاست کرنے والے کہتے ہیں ہمارے پاس گٹر لائن صاف کر وانے کے بھی اختیارات نہیں ہے، اختیار لینے کے لئے میں اپنی کتنی نسلیں کٹوائی

اتوار 16 جون 2019 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے تبدیلی کا نعرہ بھی دیکھ لیا، روٹی کپڑا مکان کا نعرا بھی دیکھ لیا اور 32 برسوں سے خون اور آگ کی سیاست بھی دیکھ رہے ہیں۔30 ہزار نوجوان ہم نے مار وادیئے، شہدا قبرستان آباد کر دیا، ایم پی اے ، اے ایم این بنوا دیئے وزیر، بنوادیئے ، چودہ برسوں کے لئے گورنر بھی بنو وادیا لیکن آج بھی مہاجر نام پر سیاست کرنے والے کہتے ہیں ہمارے پاس گٹر لائن صاف کر وانے کے بھی اختیارات نہیں ہے۔

اختیار لینے کے لئے میں اپنی کتنی نسلیں کٹوائی۔

(جاری ہے)

21جولائی کو باغ جناح میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کراچی اور سندھ بھر کی عوام کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے بنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ یہاں پر تمام طبقات اور ہر مسالک کے لوگ رہتے ہیں اس لئے ہم پاک سر زمین پارٹی بنائی ہمیں وہی لوگ ہیں ہم نے راتوں کو جاگ کر کراچی بناکر دیکھایا تھااور دنیا کے بارہ تیزی سے ترقی کرنے والوں کے شہروں میں شامل کر دیا تھا اور آج یہ شہر دنیا کے چار بدترین شہروں میں شاملِ ہو گیا، انہوں نے کہا کہ کوئی پرسان حال نہیں بہت امیدیں تھیں آج کے حکمرانوں سے لیکن ساری امیدیں ٹوٹتی چلی جارہی ہیں، لوگوں کے حالات بد سے برتر ہوتے چلے گئے، لوگ مظلوم ہو گئی ہیں لوگ مجبور ہو گئی ہیں ان تمام مظلوم اور مجبور لوگ جو حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اپنی آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں ان کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں آپ کو آواز دیتا ہوں 21 جولائی کو آئیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مظلوموں کی اتنی بڑی طاقت بنے کہ ظالم، جبر، ظلم کرنے والا ہم سے ڈرے اور ہمارے حقوق ہمارے حوالے کرے دیں اس لئے میں آپ کو آواز لگا رہا ہوں کراچی اور سندھ بھر کے غیور، بہادر اور غیرت مند عوام خصوصا کراچی میں بسنے والے بزرگوں، ماوں،بہنوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 21 جولائی کو باغ جناح کراچی میں منعقد جلسہ عام میں بھرپور تعداد شرکت کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں