ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستانی وفد شرکت کیلئے امریکہ روانہ

اجلاس 16 سے 21جون تک جاری رہے گا،پاکستانی وفد فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوگا

پیر 17 جون 2019 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)ورکنگ گروپ کیامریکہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا، اس مقصد کے لیے پاکستانی وفد امریکہ روانہ ہوگیاہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 سے 21جون تک جاری رہے گا۔پاکستانی وفد فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) اور وزارت خزانہ کے قانونی مشیر پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت وفد کے ہمراہ امریکہ روانہ نہیں ہوئے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سہیل راجپوت پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ اجلاس میں پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19سے 21جون تک ہوں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام 21جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستان کے 12رکنی وفد نے 14اور 15 مئی کو چین کے شہر گوانگ زو میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔چین میں ہونے والیاجلاس میں پاکستان نے اس وقت کے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 27نکاتی ایکشن پلان پر اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ 7جون کو ایف اے ٹی ایف نے چین میں ہونے والے اجلاس پرپاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جاری کر دی تھی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے اپنی رپورٹ میں ستائیس نکاتی ایکشن پلان میں اٹھارہ نکات کو نامکمل قرار دیا تھا۔ادارے نے پاکستان کو ا?ٹھ کالعدم تنظیموں کیخلاف موثرترین اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے۔ایف ایٹی ایف کی جانب سے کہا گیا ہیکہ ان کالعدم تنظیموں کی قیادت کوگرفتارکرکیمقدمات درج کییجائیں۔رپورٹ میں پاکستان کوستمبرتک مزیداقدامات کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں