کراچی، معاشی عدم استحکام حکومت کی ناقص پالیسی اور پلاننگ کا شاخسانہ ہے ،محمد ثروت اعجاز قادری

مہنگائی سے عام آدمی کا سانس لینا دشوار غریب کو آئی سی یو میں ڈالا جارہا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 18 جون 2019 00:01

کراچی، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عام آدمی کا سانس لینا دشوار غریب کو آئی سی یو میں ڈالا جارہا ہے ،معاشی عدم استحکام حکومت کی ناقص پالیسی اور پلاننگ کا شاخسانہ ہے ،حکومت جب اپوزیشن اور اسٹریک ہولڈر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لے گی تو اس کے منفی اثرات تو رونما ہونگے ،ڈالر تاریخ کی بلند ترین اُنچائی پر پہنچ گیا اور کہا جاتا ہے کڑوی گولی نگلنا ہوگی ،حکومت بتائے کڑوی گولی زبردستی غریب نے ہی نگلنا ہے یا حکومت بھی ریلیف دینے کیلئے کڑوا گھونٹ پینے کو تیار ہے ،قرضوں کا بوجھ غریب پر ٹیکس کا بوجھ غریب پر سرمایہ داروں کو دیئے گئے قرضے اور ٹیکس کون وصول کرئے گا ،حکمران آئین کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کوریلیف فراہم کریں ،ملک کا آئین غریب کو جینے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت تو غریبوں کو تحفظ اور حقوق فراہم کرتی ہے مگر موجودہ جمہوریت میں مسلسل غریبوں کا استحصال اور بار بار مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب سے آخری لقمہ بھی چھینا جارہا ہے ،کرپشن کو ختم کرنا ہے تو پھر کرپشن کے خاتمے کیلئے پڑوس ممالک جیسے قوانین بنانا ہونگے،انہوں کا کہنا تھا کہ آمرانہ طرز پالیسیاں کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،عوام ملک کی ترقی معاشی استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،حکمرانوں کو عوام دوست پالیسیاں مرتب اور معاشی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے نیت اچھی کرنا ہوگی ،پاکستا ن کے استحکام ،امن وسلامتی،ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں