سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا

فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے اضافے کے بعد 75ہزار500روپے ہو گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 18 جون 2019 19:39

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2019) امریکہ،یورپ اور ایشیاء میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کااضافے ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 430 روپے اضافے کے ساتھ 64 ہزار 730 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح کم ہونے کے معدوم امکانات ہیں۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1338.90 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1342.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1340.20 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1343.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1333.81 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1341.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ تاہم پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سونا 500 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے سونے کی قیمت کافی بڑھ گئی تھی لیکن بعد میں سونے کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی تاہم اب پھر سونے کی قیمت پر پر لگ گئے ہیں اور سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں