آئی جی سندھ نے خیرپور میں چودہ سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء پر ایس ایس پی خیر پور سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 19 جون 2019 23:07

آئی جی سندھ نے خیرپور میں چودہ سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء پر ایس ایس پی خیر پور سے رپورٹ طلب کر لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام خیرپور میں چودہ سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء اور متعلقہ پولیس کی جانب سے ملوث عناصر کیخلاف عدم کاروائی کے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے تفصیلی انکوائری اورتمام تر ضروری پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں