6 بیٹیوں کے باپ ، کراچی کے رکشہ ڈرائیور نے بیٹیوں کو تعلیم دلوا کر اعلیٰ مثال قائم کر دی
رکشہ ڈرائیور امجد کی ایک بیٹی آئی بی اے میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جون 2019 14:17
(جاری ہے)
کراچی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور امجد اپنے رکشہ پر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کر کے اپنی بیٹیوں کے تعلیمی اخراجات اُٹھا رہا ہے اور امجد کے اس اقدام نے ثابت کر دیا کہ بیٹیاں بھی کسی بیٹے سے کم نہیں ہیں اور ان کو بھی ان کے بنیادی حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں۔
6 بیٹیاں ہونے کے باوجود امجد نامی باہمت باپ کبھی مایوس کا شکار نہیں ہوا۔ امجد کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر میرا مذاق اُڑاتے تھے لیکن میں چاہتا تھا کہ میری بیٹیاں بھی معاشرے میں سر اُٹھا کر جی سکیں۔ کافی لوگوں کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ میری بیٹیاں اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ امجد کا کہنا تھا کہ میری ایک بیٹی مسکان آئی بی اے میں زیر تعلیم ہے۔ امجد نے بتایا کہ 6 بچیوں کو تعلیم دلوانا اتنا آسان نہیں تھا لیکن میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کو ممکن بنایا۔ لوگوں نے میرا کافی مذاق اُڑایا کہ لڑکیوں کو بیاہ کر رخصت کرنا ہوتا ہے لہٰذا اپنی کمائی بیٹیوں کی پڑھائی پر خرچ نہ کرو، لیکن آج اللہ کے کرم سے میری بیٹیاں اچھی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد لللہ ! مجھے اپنی بیٹیوں پر فخر ہے ۔ رکشہ ڈرائیور امجد کی کہانی وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ معاشرے میں ایسے باپ ضرور ہونے چاہئیں جو بیٹیاں پیدا ہونے پر مایوسی کا اظہار نہ کریں بلکہ ان کو بھی زندگی کے بنیادی حقوق فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
چیئرمین این ٹی سی نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں متعدد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
پاک قطر فیملی تکافل نے پاکستان میں تکافل آپریٹرکی طرف سے پہلی وولنٹری پینشن اسکیم متعارف کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے