غریبوں کی زندگی اجیرن بنانیوالوں سے چھٹکارے کیلئے ہر محب وطن کو کردار ادا کرنا ہوگا،سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان

جمعرات 20 جون 2019 19:56

غریبوں کی زندگی اجیرن بنانیوالوں سے چھٹکارے کیلئے ہر محب وطن کو کردار ادا کرنا ہوگا،سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ غریبوں کی زندگی اجیرن بنانیوالوں سے چھٹکارے کیلئے ہر محب وطن کو کردار ادا کرنا ہوگامہنگائی، بیروزگاری اور اضافی ٹیکسز نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بجٹ تقریر میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق امیدوار پی پی 57و سابق یوسی چیئرمین صدیق بٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام پر شب خون مار کر منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، پاکستان کے غیور عوام ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ کرنیوالی تحریک انصاف کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں