کراچی،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 20 جون 2019 21:20

کراچی،مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان انہوں نے کہا کہ ہولناک تصادم کے نتیجے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی کے تمام کارث لواحقین دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اور انکے سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کریانہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرین حادثے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائیںدریں اثنا پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم کے واقعہ کے بعدحیدرآباد کے کارکنوں کو ہدایت کی ہیں کہ وہ جائے حادثہ پہنچ کر متاثرہ افراد کو ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کریں۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں