کراچی،ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سےملاقات

پاک ایران باہمی تعلقات ،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کئی عشروں پر محیط قریبی روابط ،ان میں مزید اضافہ کی ضرورت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 20 جون 2019 21:37

کراچی،ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سےملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) ایران کے 6 رکنی پارلیمانی وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج خان درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات۔وفد کی سربراہی ایران کی پارلیمنٹ کے رکن احمد عامر عابدی فاراہانی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک ایران باہمی تعلقات ،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کئی عشروں پر محیط قریبی روابط ،ان میں مزید اضافہ کی ضرورت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کے اٹوٹ بندھن سے منسلک ہیں۔ایران نے قدرتی آفات کے دوران صوبہ سندھ کے عوام کی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں