ایران پا کستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے 6 رکنی وفد کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

جمعرات 20 جون 2019 21:58

ایران پا کستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے 6 رکنی وفد کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ایران پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فرحانی کی سربراہی 6 رکی وفدنے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد میں ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین محمد باسط دورازہی، محمد رضا صبا غیان ، محمد حسینی اور اسلامی کنسلٹینٹ اسمبلی کے ماہر علی یوسفی شامل تھے۔

اس موقع پر قائد حزب اختلا ف فردوس شمیم نقوی، صوبائی اسمبلی کے اراکین ربستان خان، علی عزیز اور سعید آفریدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میںدوطرفہ پاک ایران تعلقات، پارلیمنٹ سطح کے تعاون اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاک ایران پارلیمنٹرین فرینڈ شپ گروپ 16 جون سے 21 جون 2019ء تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں امید ہے کہ ایرانی پارلیمنٹری کو دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مذہب، ثقافت ، ادبی اور شاعری مشترکہ ہیں دونوں ممالک کے درمیا ن محبت رواداری ایک دوسرے کا خیال بالخصوص مہمان نوازی قابل ستائش ہیں جبکہ ایران میں مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے پاکستان سے بڑی تعداد زائرین جاتے ہیں اسی طرح پاکستان میں سیاحت کے لئے ایرانی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں ، دونوں ممالک خطہ کو پر امن بنانے کے لئے مشترکہ اقدام کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروباری روابط کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا بین الاقوامی قوانین کے تحت پر امن حل تلاش کرنا ہوگا ایران کے ساتھ پاکستان کا باڈر 900 کلومیٹر طویل ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت واضح ہوتی ہے،5 فروری کشمیر ڈے پر ایران سے اظہار یکجہتی کے خواہش مند ہیں۔

ملاقات میں ایران پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ سربراہ احمد امیر آبادی فرحانی نے کہا کہ ایران پاکستان برادرانہ تعلقات مستحکم اور مضبوط ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ ایران سے دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے میں اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں