فلپائن کے 121ویں یو م آزادی کی تقریب

گورنر سٹیٹ بینک، چیف سیکرٹری سندھ کمشنر کراچی اور دیگر ممتاز شخصیات کی شرکت

منگل 25 جون 2019 17:54

فلپائن کے 121ویں یو م آزادی کی تقریب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان اور فلپائن کے درمیان گزشتہ تین سالوں کے دوران دوطرفہ تعلقات خاص کر تجارتی تعلقات میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار فلپائن کے 121 ویں یوم آزادی اور پاکستان اور فلپا ئن کے درمیان70 سالہ تعلقات کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں منائی جانے والی تقریب کے موقع پر مہمانوں نے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلپائن کے سفیر ایچ ای ڈینئل اسپریٹو، اعزازی کونسل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف، گورنر سٹیٹ بینک سید باقر رضا، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، عقیل کریم ڈھیڈی، مر زا اختیار بیگ، کاٹی کے چیئرمین اور کاروباری طبقے کے نمائندوں، جامعات کے وائس چانسلرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ تقریب میں فلپائن کا کلچر شو بھی منعقد کیا گیا۔ بعد ازاں تقریب میں موجود مہمانوں کی فلپائن اور پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں