گورنر سندھ عمران اسماعیل کا فصلوں پر ٹڈی دًل کے حملے سے بچائو کے لئے وفاقی وزارت زراعت، وزارت فوڈ سیکورٹی اور وزارت ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ

بدھ 26 جون 2019 22:02

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا فصلوں پر ٹڈی دًل کے حملے سے بچائو کے لئے وفاقی وزارت زراعت، وزارت فوڈ سیکورٹی اور وزارت ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فصلوں پر ٹڈی دًل کے حملے سے بچائو کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی وزارت زراعت، وزارت فوڈ سیکورٹی اور وزارت ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور ٹڈی دًل کے خاتمے کے لئے ہوائی اسپرے کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ہوائی اسپرے یقینی بنائے جائیں۔ گورنر سندھ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس قدرتی آفت سے بہتر انداز سے نمٹنے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں