وزیرآبپاشی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر رینجرز کی مدد سے سندھ بھر میں آپریشن شروع

بدھ 26 جون 2019 23:10

وزیرآبپاشی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر رینجرز کی مدد سے سندھ بھر میں آپریشن شروع
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ٹیل کے آباد گاروں اور کاشتکاروں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کے بعد رینجرز کی مدد سے سندھ میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پانی چوری میں ملوث 33 سے زائد افراد کو رینجرز کی مدد سے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

آپریشن کے نتیجے میں بھان سعید آباد میں واقع غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ایک ایک پانی چور گرفتار نہیں ہوجاتا اور پانی کی چوری بند نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

وزیر آبپاشی نے کہا کہ ٹیل کے آباد گاروں اور کاشتکاروں تک پانی کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور حالیہ آپریشن پانی چوروں کے خلاف اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی چوری کے خاتمے کے لئے یہ خصوصی آپریشن جاری رہے گا اور کاشتکاروں کو ہر صورت میں پانی کے حوالے سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ آپریشن کے حوالے سے بنا کسی دباؤ کے کام جاری رکھا جائے اور بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں