وزیر اعلیٰ سندھ کا عطار راجڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ جولائی 00:05

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عطار راجڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عطار راجڑ ایک نامور صحافی تھے جو کہ صوبے کی سماجی و سیاسی معاملات کا بخوبی علم رکھتے تھے اور ان پر ان کی گرفت کافی مضبوط تھی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments