کراچی میں فائربریگیڈ کے عملے کے پاس نہ جوتے ہیں اور نہ ماسک،ان کے پاس کوئی ضروری سامان بھی دستیاب نہیں ہے، خرم شیرزمان

پیر 15 جولائی 2019 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران اپنے ایک پوائنٹ آف آرڈرپر کہا کہ کراچی میں فائربریگیڈ کے عملے کے پاس نہ جوتے ہیں اور نہ ماسک،ان کے پاس کوئی ضروری سامان بھی دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی تو ان کے پاس بھی ضروری آلات موجود نہیں تھے ،کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں تو وہ کیسے آگ بجھائیں گے ۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد عملے سے سوال کیا کہ آگ کب بجھے گی تو جواب ملا جب سب جل جائے گا ۔انہوں نے کہ یہ کام سب کے ایم سی کا ہے ہم نے پچھلے سال ان کو سامان دیا ہے ،انہیںبڑا سامان، مشنری اور گاڑیاں جو ان کی ضرورت ہوتی ہے وہ تو دی جاتی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں